امریکی خوف، فرانس کے کار ساز ادارے نے ایران میںکاروباری سرگرمیاں روک دیں

منگل جون 19:05

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 جون2018ء) فرانس کے کار ساز ادارے پی ایس اے نے امریکی خوف کے سبب ایران میں اپنی کاروباری سرگرمیاں روک دیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکہ کے خوف کے سبب فرانسیسی کار ساز ادارے پی ایس اے نے ایران میں اپنی کاروباری سرگرمیاں روک دی ہیں۔

(جاری ہے)

پی ایس اے کے مطابق یہ اقدام امریکا کی جانب سے ایران پر پابندیاں بحال کرنے کے تناظر میں کیا گیا ہے۔ ایک بیان میں کہا گیا کہ ایک مقامی کمپنی کے ساتھ ہر طرح کے تعاون کو ختم کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔ پی ایس اے کے مطابق اس دوران کوشش کی جا رہی ہے کہ امریکا سے کسی قسم کا استثنی حاصل کر لیا جائے۔ پی ایس اے پیژو اور سٹروئن کاریں تیار کرتا ہے۔