بھارت، 5ہزار سال پرانا قبرستان دریافت،حیران کن قدیم چیزوں پر تاریخ دان ششدر

انسانی تہذیب و تمدن کے اہم راز دفن، قدیم رتھ ،چولہے ، کھلونوں کے علاوہ اجتماعی قبریں دریافت

منگل جون 19:35

باغپت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 جون2018ء) بھارتی ریاست اتر پردیش میں 5ہزار سال پرانا قبرستان دریافت ہو گیا، کھدائی سے دریافت حیران کن قدیم چیزوں پر تاریخ دان ششدر رہ گئے،یہاں انسانی تہذیب و تمدن کے اہم راز دفن ہیں، قدیم رتھ ،،چولہے ، کھلونوں کے علاوہ اجتماعی قبریں بھی دریافت ہوئیں۔۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی مغربی اتر پردیش میں ضلع باغپت کے گاوں سلونی اور برناوا میں کھدائی کے دوران دریافت ہونیوالی اشیا ،قبریں اور قدیم انسانوں کے استعمال کے آلات دیکھ کر تاریخ داں ششدر رہ گئے۔

یہاں انسانی تہذیب و تمدن کے اہم راز دفن ہیں۔محکمہ تاریخ و آثار قدیمہ کی جانب سے علاقے کی کھدائی کے دوران محکمہ کی ٹیم کو قدیم رتھ ،،چولہے ، کھلونوں کے علاوہ اجتماعی قبریں بھی دریافت ہوئیں جو قدیم تہذیبوں اور تاریخی واقعات سے پردہ اٹھانے میں اہم ثابت ہونگی۔

(جاری ہے)

بعض لوگوں کا کہنا ہے کہ اس علاقے کا تعلق مہابھارت جنگ سے بھی ہے جبکہ تاریخ داں اس واقعہ کی تصدیق نہیں کرتے تاہم یہاں دریافت ہونیوالی اشیا 4،5ہزار سال پرانی ہیں۔محکمہ آثار قدیمہ کی ٹیم نے بتایا کہ کھدائی کے دوران مختلف سامان کے علاوہ سونے کی قیمتی اشیا بھی برآمد ہوئیں جن سے حوصلہ بلند ہوااور آئندہ دنوں میں یہاں سے بڑے پیمانے پر نوادرات اور تاریخی ورثہ دریافت ہونے کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :