Live Updates

ملتان، سینئرسول جج نے ریحام خان کی کتاب پر تحریک انصاف لائرز ونگ کے صدر کی درخواست پر حکم امتناع جاری کردیا

ریحام خان، حسین حقانی اور پیمرا کا نمائندہ 9 جون کو طلب

منگل 5 جون 2018 19:33

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2018ء) سینئر سول جج کی عدالت نے ریحام خان کی کتاب پر پاکستان تحریک انصاف لائرز ونگ کے صدر کی درخواست پر حکم امتناع جاری کرتے ہوئے ریحام خان کو عدالت طلب کرلیا۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف لائرز ونگ کے صدر غلام مصطفی چوہان کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ریحام خان مسلم لیگ (ن) کے پیرول پر ہیں اور انہوں نے یہ سازش سابق سفیر حسین حقانی کے ساتھ مل کرکی ہے۔درخواست گزار نے استدعا کی کہ ریحام خان کی کتاب پر پابندی لگائی جائے اور اس کی اشاعت کو روکا جائے۔عدالت نے مختصر سماعت کے بعد حکم امتناع جاری کرتے ہوئے، ریحام خان، حسین حقانی اور پیمرا کے نمائندے کو 9 جون کو طلب کر لیا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات