Live Updates

ن)لیگ کس کارکردگی کا ڈھنڈورا پیٹ رہی ہے ،کارکردگی پر ووٹ مانگنے پر شرم آنی چاہیے ‘سعدیہ سہیل رانا

منگل 5 جون 2018 19:33

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف کی سابق رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کس کارکردگی کا ڈھنڈورا پیٹ رہی ہے کارکردگی پر ووٹ مانگنے پر ن لیگ کو شرم آنی چاہیے ۔

(جاری ہے)

کارکنوں کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے پانچ سال عوام پر قہر بن کر گرے ہیں انتخابی مہم میں لگائے گئے کسی بھی نعرے پر عملدرآمد نہیں ہوا لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی اندھیری کر دی ہے معیشت کو تباہی کے دھانے پر لا کھڑا کیا ہے بے روزگاری خطرناک حدوں کو چھو رہی ہے لوڈشیڈنگ کی وجہ سے لوگوں کو نہ تو راتوں کو سکون ہے اور نہ ہی دن آرام میسر ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ مہنگائی، بے روزگاری کا جن عوام کو نوچ رہا ہے ماہ رمضان کے مہینے میں بھی بے تحاشہ لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے جس سے روزہ داروں کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ اپنی ناقص کارکردگی کی بنا پر آئندہ عام انتخابات میں بُری طرح پِٹے گی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات