امہ ویلفیئر ٹرسٹ کے تحت شیریں جناح کالونی جنرل آبادکے 100 مستحق خاندانوں میں رمضان فوڈ پیکج تقسیم

منگل 5 جون 2018 19:33

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2018ء) معروف عالمی فلاحی ادارے امہ ویلفیئر ٹرسٹ کے زیراہتمام شیریں جناح کالونی کیماڑی کے 100 غریب مستحق خاندانوں میں راشن تقسیم کرنے کی تقریب مقامی السادات گارڈن میںمنعقد کی گئی جس میں امہ ویلفیئر ٹرسٹ کے صوبائی ریجنل ڈائریکٹرمولانا فضل سبحان،معروف سماجی شخصیت حاجی سیدرحمت اللہ آغا،قاری محمدشعیب،حاجی سیدآباد شاہ،حاجی محمدجان،قاری نورالامین،مولانا عبدالغفور،سیدعبیداللہ شاہ،عنایت اللہ شاہ،انجینئرمنگول خان،انجینئریاسرخان جدون،حاجی شیرزادہ،قاری افضل اوردیگرمعززین علاقہ نے شرکت کی،اس موقع پر باعزت طریقے سے 100سے زائدمستحق غریب خاندانوں میں رمضان فوڈ پیکجز تقسیم کیے گئے،سال 2018 میں پاکستان وافغانستان کے 55 ہزار مستحق خاندانوں میں امہ کی طرف سے فوڈ پیکجز تقسیم کئے گئے جس میں صرف کراچی میں 10ہزار رمضان فوڈ پیکج تقسیم کئے جاچکے ہیں،اسی طرح روزانہ کراچی میں روزانہ 250 افطار باکسز بھی تقسیم کئیے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

قاری سیدمحمدشعیب مجددی نے مستحق گھرانوں میں راشن کی تقسیم کیلئے خصوصی تعاون پر امہ ویلفیئر ٹرسٹ کے صوبائی کوآرڈنیٹرمولانا فضل سبحان اوردیگرذمہ داران کا شکریہ اداکیا۔اس موقع پراپنے خطاب میں کہا کہ امہ ویلفیئر ٹرسٹ پاکستان گزشتہ18سال سے پاکستان، افریقہ اور مڈل ایسٹ سمیت27سے زائد ممالک میں فلاح انسانیت کے امورمیںمصروف عمل ہے جبکہ پاکستان میں تعلیم، صحت، باعزت روزگار اور صلاحیتوں کے فروغ کو جلا بخشنے سمیت 20شعبوں میں دن رات خدمات اور تربیت فراہم کر رہا ہے،گذشہ سالوں کی طرح امسال بھی خیبر پختونخواہ ، پنجاب ، سندھ ، بلوچستان ، آزاد کشمیر اور افغانستان کے ہزاروں مستحق خاندانوں میں کروڑوں روپے کے امدادی سامان فطرانہ اور عید گفٹ تقسیم کئے جائیں گے،اس کے علاوہ بصارت سے محروم بچوں کے لئے امہ سینٹر فار بلائنڈ راولپنڈی، امہ ڈائیلائسز صوابی، میڈیکل کلینک کوٹلی، یتیموں، بیواں، حفاظ اکرام، نو مسلموں اور اساتذہ کی مالی معاونت، پینے کے صاف پانی کی فراہمی، مساجد کی تعمیر بے گھر افراد کے لئے گھروں کی تعمیر اور آنکھوں کی سرجری سمیت متعدد منصوبے جاری ہیں، پاکستان کے مسلمانوں کو بھی چاہئے کہ رمضان کے بابرکت مہینے میں ضرورت مندوں کا خیال رکھے اور اپنے عطیات ، خیرات اور صداقات ضرورت مندوں کو پہنچانے اور یتیموں کی کفالت اور بہترین شہری بنانے کیلئے امہ ویلفیئر ٹرسٹ کا ساتھ دیں۔