عام انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی جانب سے دوسرے روز بھی نامزدگی فارمز وصول کیے گئے

منگل 5 جون 2018 19:33

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2018ء) عام انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی جانب سے دوسرے روز بھی نامزدگی فارمز وصول کیے گئے جہاں پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی رہنما بابو سرفراز جتوئی نے این اے 200 اور 201 کی نشستوں کے لئے نامزدگی فارمز وصول کئے جبکہ پاکستان سنی تحریک کے رہنماؤں علی نواز قاسمی اور عبدالرشید سانگی نے این اے 200، 201، پی ایس 11 اور پی ایس 12 کے لئے نامزدگی فارمز وصول کیے۔

(جاری ہے)

اسی طرح سابق سینیٹر ڈاکٹر صفدر عباسی نے پی ایس 11 اور پیپلزپارٹی ورکرز گروپ کے رہنما معظم عباسی نے پی ایس 12 کیلئے نامزدگی فارمز وصول کروائے۔ دوسری جانب لاڑکانہ متحدہ مجلس عمل کے کاشف سعید شیخ نے پی ایس 11 کے لئے نامزدگی فارم وصول کئے جبکہ پیپلزپارٹی رہنما خیر محمد شیخ نے پی ایس 11 کے لیے نامزدگی فارم وصول کئے۔