لاڑکانہ پولیس کی کارروائیاں ،10ملزمان گرفتار ،اسلحہ و منشیات برآمد

منگل 5 جون 2018 19:35

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2018ء) ایس ایس پی لاڑکانہ تنویر حسین تنیو کے احکامات پر لاڑکانہ پولیس نے ضلع کے اندر حفاظتی انتظامات سخت کرتے ہوئے مختلف مقامات پر اضافی پولیس پکٹس قائم کیے گئے ہیں اور وہاں چیکنگ کے عمل کو بھی تیز کیا گیا ہے۔ گذشتہ روز بغیر کسی شناختی دستاویز کے 10 افراد سمیت 5 جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کیا گیا۔

(جاری ہے)

جن میں مطلوب ملزم وسیم عرف بلو چانڈیو کو پسٹل اور گولیوں سمیت، ملزم سجاد رند کو 14 کلو چرس سمیت، روپوش ملزم مہتاب ویسر کو 5 کلو بھنگ سمیت، ملزم حبیب کھوکھر اور عمران لولائی کو آدھا آدھا پاؤ چرس سمیت کرکے ان کے متعلقہ تھانوں مارکیٹ، باقرانی، وارث ڈنو ماچھی، دھامراہ اور رحمت پور تھانے پر مقدمے درج کیے گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق بغیر دستاویزات کے گرفتار کیے گئے افراد کی کرمنل رکارڈ کا معائنہ کیا جا رہا ہے اگر کوئی بے گناہ نکلا تو اسے بروقت آزاد کریں گے۔

متعلقہ عنوان :