لاڑکانہ ،نادرا موبائل ٹیموں کا قومی شناختی کارڈ بنانے کے شیڈول کا اعلان

منگل 5 جون 2018 19:35

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2018ء) نادرا سکھر ریجنل ہیڈکوارٹر کی جانب سے لاڑکانہ ڈویزن کے مختلف یوسیز میں موبائل ٹیمیں بھیج کر عام لوگوں کے قومی شناختی کارڈ بنانے کے شیڈول کا اعلان کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق شکارپور ضلع کی تحصیل گڑھی یاسین کے مختلف یوسیز میں 5 سے 26 جون، خانپور تحصیل میں 21 جون سے 29 جون، کشمور ایٹ کنڈھ کوٹ ضلع کے کندھ کوٹ کے مختلف یوسیز میں 5 سے 29 جون تک ٹیمیں موجود رہیں گی۔

دوسری جانب این آر سی رتوڈیرو میں 5 سے 8 جون، لاڑکانہ میں 9 جون اور ڈوکری و باقرانی تحصیلوں کے مختلف یوسیز میں ٹیمیں 12 سے 14 جون جبکہ قمبر شہدادکوٹ ضلع کی تحصیل وارہ کے مختلف یوسیز میں یکم جون سے 8 جون اور قمبر میں 2 سے 9 جون تک تک موجود رہیں گی۔ نادرا کی جانب سے عام لوگوں کو مشورہ دیا گیا ہے وہ دیئے گئے شیڈیول کے مطابق نادرا ٹیموں سے رابطہ کرکے اپنے قومی شناختی کارڈ بنوائیں۔

متعلقہ عنوان :