پاکستان ایئر فورس میڈیکل برانچ میں کمبٹ سپورٹ کورس کی رجسٹریشن کی تاریخ 13جون مقرر

منگل 5 جون 2018 19:35

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2018ء) پاکستان ایئر فورس سلیکشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق میڈیکل برانچ میں کمبٹ سپورٹ کورس کی رجسٹریشن شروع کرتے ہوئے مقررہ تاریخ 11 جون مقرر کی گئی ہے جس میں جی ڈی ایم اوز، آئی اسپیشلسٹ، یورولاجسٹ، ریہبلی ٹیشن اینڈ فزیکل میڈیسن اسپیشلسٹ، آرتھو پیڈک سرجن، چائلڈ اسپیشلسٹ، گائناکالاجسٹ، ای این ٹی، ریڈیولاجسٹ، کارڈیولاجسٹ، سائکاٹرسٹ، ایکسیڈنٹ اینڈ ایمرجنسی اسپیشلسٹ شامل ہیں۔

(جاری ہے)

اہل امیدوار مزید تفصیلات کے لیے پی اے اے ایف کی ویب سائیٹwww.joinpaf.gov.pk وزٹ کریں یا پی اے ایف سلیکشن سینٹر سکھر سے متعلقہ فون نمبرز پر رابطہ کریں۔

متعلقہ عنوان :