نیول چیف ایڈمرل ظفرمحمود عباسی سے چیف آف آسٹریلین ڈیفنس فورس ائیر چیف مارشل مارک ڈونلڈ بنسکن کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور اوردوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا

منگل جون 19:35

نیول چیف ایڈمرل ظفرمحمود عباسی سے چیف آف آسٹریلین ڈیفنس فورس ائیر ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 جون2018ء) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفرمحمود عباسی سے چیف آف آسٹریلین ڈیفنس فورس ائیر چیف مارشل مارک ڈونلڈ بنسکن نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اوردوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق چیف آف آسٹریلین ڈیفنس فورس ائیر چیف مارشل مارک ڈونلڈ بنسکن نے بحریہ ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا اور پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے ملاقات کی ۔