عیدکی آمد کے سلسلے میں بازاروں میں خریداری کرنے والوں کا ہجوم امڈ آیا،چوڑیوں اور مہندی کے سٹالز بھی سج گئے

خواتین اور نوجوانوں کی بڑی تعداد شاپنگ مالز اور بازاروں میں عید کی تیاریوں میں مصروف نظر آنے لگے

منگل جون 19:37

راولپنڈی05جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 جون2018ء) ملک بھر کے دیگر شہروں کی طرح رمضان المبارک کے آخری عشرے اور عیدکی آمد کے سلسلے میں بازاروں میں خریداری کرنے والوں کا ہجوم امڈ آیا ہے جبکہ خواتین اور نوجوانوں کی بڑی تعداد شاپنگ مالز اور بازاروں میں عید کی تیاریوں میں مصروف نظر آنے لگے ہیں۔راولپنڈی شہر کے مشہور بازاروں موتی بازار،چائینہ مارکیٹ،کمرشل مارکیٹ اور صدر میں خواتین کے لئے چوڑیوں اور مہندی کے سٹالز بھی سج گئے ہیں۔

عید کی آمد پربازاروں میں خریداری کرنے والے شہریوں کی حفاظت کے لئے پولیس اور انتظامیہ کی جانب سے سخت حفاظت انتظامات کئے گئے ہیں۔۔عید کی تیاریوں کے حوالے سے شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے اس دور میں عید کے موقع پر بچوں کو کپڑے اور جوتے لے کر دینے میں کافی مشکلات کا سامنا کر نا پڑرہا ہے مگر انہیں ان کی پسند کے کپڑے لے کر دینا بھی ہماری مجبوری ہے۔

(جاری ہے)

خواتین کا کہنا ہے کہ ملبوسات کی قیمتیں بہت زیادہ ہیں مگر عید کی وجہ سے مہنگے کپڑے،جوتے اور جیولری خریدنا پڑتی ہے۔انہوں نے بتایا ہے کہ اس سیزن میں خواتین کے ملبوسات میں نت نئے ڈیزائن اور رنگوں میں بھی کافی اچھے لباس بازاروں میں موجود ہیں۔۔عید کی آمد پر جہاں خواتین اپنی پسند کی جیولری،،چوڑیاں مہندی اور کپڑے خریدتے ہوئے نظر آئی ہیں وہاں نوجوان لڑے اور بچے بھی بھرپور خریداری کرنے میں مصروف ہیں۔اس حوالے سے پولیس کی جانب سے شہر کے تمام بازاروں میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے اور شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے جگہ جگہ ناکہ بندی بھی کی گئی ہے۔