غلط کارپارکنگ کی وجہ سے شہریوں کو ٹریفک جام کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔سی ٹی او

عید کی خریداری کرنے والے افراد ٹریفک میں رکاوٹ کا باعث نہ بنیں۔

منگل 5 جون 2018 19:37

راولپنڈی05جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2018ء) سٹی ٹریفک پولیس نے شہریوں کو ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بازاروں میں عید کی خریداری کرنے والی شہری ٹریفک میں رکاوٹ کا باعث نہ بنیں،اپنی گاڑیاں مخصوص پارکنگ ایریا میں کھڑی کریں،ڈبل پارکنگ اور غیر قانونی پارکنگ کرنے والے افراد کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے بھاری جرمانہ کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی ایس ایس پی بلال افتخار نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ عید کی خریداری کرنے کے لئے کسی بھی بازار یا شاپنگ سنٹر میں جانے سے قبل اپنی گاڑی مخصوص پارکنگ پلازوں یا ایریاز میں کھڑی کریںتاکہ ٹریفک کی روانی میں خلل واقع نہ ہو۔انہوں نے کہا ہے غلط اور ڈبل کار پارکنگ کی وجہ سے شہریوں کو ٹریفک جام کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔اس لئے غلط پارکنگ کرنے والے افراد کے خلاف سخت کاروائی کرتے ہوئے فوری جرمانہ کیا جائے گا۔