سابق وفاقی وزیر اکرم خان درانی نے حلقہ این اے 35اور پی کی90کیلئے کاغذات نامزدگی حاصل کرلئے

ان کے صاحبزادے پی کے 88 کی سیٹ پر مقابلہ کرینگے ، سینان درانی 3حلقوں سے انتخابات لڑیں گے عام انتخابات میں مکمل تیاری کیساتھ میدان میں ہونگے ،محالفین خود الیکشن سے رہ فرار اختیار کررہے ہیں،سینان درانی

منگل 5 جون 2018 18:10

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 جون2018ء) سابق وفاقی وزیر ہائوسنگ اکرم خان درانی نے حلقہ این اے 35اور پی کی90کیلئے کاغذات نامزدگی حاصل کرلئے ،سابق وفاقی وزیر بنوں کے ایک قومی ایک صوبائی جبکہ ان کے صاحبزادے زاہد خان درانی نے پی کے 88 کی سیٹ پر مقابلہ کرینگے ،سابق وفاقی وزیر اکرم خان دُرانی کے معاون خصوصی سینان درانی ایڈوکیٹ نے عام انتخابات 2018کی3حلقوں کیلئے کاغذات حاصل کرلئے جو ضروری کارروائی کے بعد باضابطہ طور پر جمع کئے جائینگے، وفاقی وزیر کے سابق معاون سینان درانی ایڈوکیٹ نے میڈیا کو بتایا کہ عام انتخابات میں مکمل تیاری کے ساتھ میدان میں ہونگے محالفین خود الیکشن سے رہ فرار اختیار کررہے ہیں، اقوام بنوں نے ہمیشہ درانی خاندان اور جمعیت کا بھرپور ساتھ دیا ہے اس بار بھی قوم کو دھوکہ دینے اور قوم کیلئے کچھ نہ کرنے والوں کو مسترد کردینگے اور ایم ایم اے کے اُمیدواروں کو کامیاب کرینگے ۔