چترال ،سڑک حادثے میں ایک لڑکی جاں بحق،تین افراد شدید زحمی

گیارہ سالہ لڑکے کو اغواء کی کوشش ناکام ،پولیس نے اغوا کار کو گرفتار کرلیا

منگل 5 جون 2018 18:10

چترال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 جون2018ء) سڑک حادثے میں ایک لڑکی جاں بحق ڈرائیور زحمی، ایس ایچ او تھانہ کوغذی حسن اللہ خان کے مطابق ایک موٹر کار نمبر AE9225 موردیر سے چترال آرہا تھا جو تھانہ کوغذی کے حدود میں سڑک حادثے کا شکار ہوا جس کے نتیجے میں چولہ سالہ لڑکی نرگس بی بی جاں بحق جبکہ ڈرائیور رفیق الرحمان زحمی ہوا،پولیس کے مطابق ڈرائیور چترال سکائوٹس کا سپاہی ہے ۔

پولیس کے مطابق حادثہ ڈرائیور کی لا پرواہی کے وجہ سے پیش آیا جس پر کوغذی پولیس نے زیر دفعہ 279/320/337G تعزیرات پاکستان مقدمہ درج کرکے ڈرائیور گرفتار کیا تاہم ڈرائیور ضمانت پر رہا ہوا۔متوفی لڑکی کو ورثاء کے حوالہ کیا گیا ، اس کے علاوہ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے چترال میں گیارہ سالے بچے کی اغواء کی کوشش ناکام بنادی ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چترال منصور امان کے سماجی رابطے کے پیج کے مطابق آیون کے رہنے والے امتیاز احمد ولد عبد الصمد سکنہ صحن آیون ایک گیارہ سالہ بچے گل باز خان ولد سرانجام خان سکنہ سین جال شاہ میراندہ (سینگور) کو اغواء کرنے کی کوشش کررہا تھا۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او تھانہ چترال حیدر حسین نے بروقت کاروائی کرکے مغوی بچے کو برآمد کرکے اغواء کار کو گرفتار کیا اور اس کے حلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی۔