بنوں ٹائون شپ کے سینکڑوں مکین لوڈشیڈنگ اور کم وولٹیج کیخلاف سڑکوں پر نکل آئے، غیرقانونی کنکشن لگانے پر احتجاج

منگل 5 جون 2018 18:10

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 جون2018ء) بنوں ٹائون شپ کے سینکڑوں مکین لوڈشیڈنگ ، کم وولٹیج اور فیڈر سے زبردستی غیر قانونی کنکشن لینے کیخلاف سڑکوں پر نکل آئے ،بنوں کوہاٹ روڈ کو 1 گھنٹہ تک ہرقسم ٹریفک کیلئے بند رکھا گیا۔گزشتہ روز بنوں ٹائون شپ میں جاری بجلی لوڈشیڈنگ ، کم وولیٹیج اور ٹائون شپ فیڈر سے زبردستی غیر قانونی کنکشن لینے کے خلاف سینکڑوں مکین اپنے گھروں سے نکل آئے اور یزیڈینشنل کمیٹی کے صدر حاجی سلیم خان وزیر کی قیادت میں اے بلاک ٹیوب ویل سے احتجاجی جلوس نکالا مظاہرین واپڈا اور ضلعی انتظامیہ کیخلاف نعرہ بازی کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

مظاہرین کا جلوس مختلف علاقوں سے ہوکر بنوں کوہاٹ روڈ پہنچا اور سڑک میں رکائوٹیں ڈال کر ہر قسم ٹریفک کیلئے بند کردیا اس موقع پر صدر حاجی سلیم خان وزیر ، جنرل سیکرٹری ملک فلک ناز ، مقبول خان ایڈوکیٹ ، عمرخطاب ایڈوکیٹ ، حاجی گل صاحب خان ، حاجی لائیور خان اور دیگر نے کہا کہ گزشتہ ایک ماہ سے بنوں ٹائون شپ کے مکینوں کو بجلی لوڈشیڈنگ ، کم وولٹیج اور بجلی کی آنکھ مچولی کے عذاب میں مبتلا کیا گیا ہے جس کی اصل وجہ بنوں ٹائون شپ فیڈر سے 30 سے زائد مختلف علاقوں کو غیر قانونی طریقے سے بجلی کنکشن دینا ہے واپڈا حکام اور پولیس انتظامیہ اس غیر قانونی اقدام کے خلاف بے بس رہی جوکہ انتہائی شرم کا مقام ہے اگر ہمارے ادارے قانون کی حکمرانی قائم نہیں رکھ سکتی تو غریب عوام کہاں جائے ادارے عوام کے اندر خانہ جنگی پیدا نہ کرے چونکہ بنوں ٹائون شپ کے مکین 100 فیصد بجلی بل کی ادائیگی کرتے ہیں مگر واپڈا اور پولیس نے ظلم کی انتہا کرتے ہوئے بجلی بل ادا نہ کرنے والوں کو غیرقانونی طریقے سے بجلی کنکشن دیکر ہماری بجلی مفت میں دے رہی ہے جس کا خمیازہ ہم اُور بلنگ اور ناجائز جرمانوں کی شکل میں بھگت رہے ہیں مگر مزید ہم یہ ظلم وزیادتی برداشت نہیں کریں گے اس موقع پر ڈی ایس پی صدر اور ایس ایچ او ٹائون شپ ظفراللہ خان موقع پر پہنچے اور مظاہرین کے راہنمائوں سے مذاکرات کئے جنہوں نے یقین دہانی کرائی کہ واپڈا حکام کے ساتھ بیٹھ کر پُرامن طریقے سے مسئلہ حل کردیا جائے گا جس پر مظاہرین نے 1 گھنٹہ بعد سڑک کو ہرقسم ٹریفک کیلئے کھو ل کر پُرامن طور پر منتشر ہوگئے