Live Updates

بنوں اور ملحقہ علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ،افطاری وسحری میں بجلی بندش سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا

منگل 5 جون 2018 18:10

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 جون2018ء) بنوں شہر اور ملحقہ علاقوں میں واپڈا پیسکو کی جانب سے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری افطاری ،ترویح اور سحری میں بجلی بندش سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا مساجد میں باران رحمت کیلئے خصوصی دُعائوں کا سلسلہ جاری ہے حکومت کی جانب سے رمضان المبارک میں لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا فیصلہ ہوا تھا تاہم یہاں بنوں میں واپڈا پیسکو اس کے برعکس چل رہا ہے اور سحری افطاری نماز تراویح میں لوڈشیڈنگ کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع کررکھا ہے جسکی وجہ سے عوام اور خصوصا خواتین کو شدید مشکلات اور تکلیف کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔
Live رمضان المبارک سے متعلق تازہ ترین معلومات