یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بنوں نی40ملازمین کی ترقی کا اعلامیہ جاری کردیا

وائس چانسلر بنوں یونیورسٹی ڈاکٹرانجینئر پیر سید عابد علی شاہ نے ترقی پانیوالے ملازمین کو مبارکباد

منگل 5 جون 2018 18:10

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 جون2018ء) یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بنوں نی40ملازمین کی ترقی کا اعلامیہ جاری کردیا ،یونیورسٹی کے رجسٹرار ڈاکٹر سردراز خان کے مطابق ڈی پی سی اجلاس نی40ملازمین کو نائب قاصد سے جونیئر کلرک،جونیئر کلرک سے سینئر کلرک اور سینئر کلرک کو آفس اسسٹنٹ کی پوسٹ پر اپ گریڈیشن کا اعلامیہ جاری کردیا گیااس موقع پر وائس چانسلر بنوں یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹرانجینئر پیر سید عابد علی شاہ نے ترقی پانے والے ملازمین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ملازمین یونیورسٹی کی تعمیروترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے جامع بنوں کی ترقی اور خوبصورتی کیلئے ہم سب کو مشترکہ کردار ادا کرنا ہوگا تاکہ یہاں سے تعلیمی روشنی کا سفر بدستور جاری کھ سکے ۔

متعلقہ عنوان :