ترجمان کے پی فوڈ اتھارٹی نے تاجروں سے ننواتے کے طور پر دنبہ کی وصولی سے متعلق چلنے والی خبروں کو منفی قراردیدیا

دنبہ وصولی کے بعد فوڈ اتھارٹی کے اہلکاروں نے گوشت یتیم خانے پہنچادیا تھا، عطااللہ خان

منگل 5 جون 2018 18:10

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 جون2018ء) خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی کے ترجمان عطااللہ خان نے موقف اپنایا ہے کہ کے پی فوڈ اتھارٹی کا تاجروں سے ننواتے کے طور پر دنبہ کی وصولی سے متعلق میڈیا پر چلنے والی خبروں اور تنقیدی بیانات کو منفی قرار دیدیا ۔ترجمان نے موقف اپنایا ہے کہ ڈائریکٹر جنرل کے پی فوڈ اتھارٹی ریاض خان محسود نے کہا ہے کہ کے پی فوڈ اتھارٹی ایک عوامی ادارہ ہے ،تاجروں کے تعاون کے بغیر ادارہ اپنے مشن میں کامیاب نہیں ہوسکتا۔

ترجمان کے مطابق ڈی جی کا مزید کہنا تھا کہ عوام اور اتھارٹی کے درمیان خلا کو ختم کرنے کیلئے پختونوں کی روایات کو اپنایا گیا ہے اور آئندہ وقتوں میں بھی ایسے عوامل اپنائے جائینگے۔ ترجمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پختونوں کی روایات سے روگردانی کرتے ہوئے پختونخوا میں ایک فعال اور عوام دوست ادارے کا تصور ناممکن ہے، معاشرتی شعائر کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے عوام دوست پالیسی اپنانا ہرسرکاری ادارے کا مشن ہونا چاہئے اور عوام کیلئے سرکاری احکامات کی بجاآوری کا طریقہ کار انتہائی سہل ہونا چاہئے ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ دنبہ وصول کے بعد کے پی فوڈ اتھارٹی کے اہلکاروں نے گوشت یتیم خانے پہنچادیا۔

(جاری ہے)

واضح رہے اس سے قبل بھی کے پی فوڈ اتھارٹی نے ضبط شدہ گوشت یتیم خانوں میں عطیہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :