پریمیئم پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی (آج) راولپنڈی میں ہو گی

منگل 5 جون 2018 18:10

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2018ء) پریمیئم پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی(آج) 06جون کو راولپنڈی میں ہو گی ۔مرکز قومی بچت کے حکام نے قومی خبر ایجنسی کو بتایاکہ 40 ہزار روپے مالیت کے پریمیم پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی6 جون2018 کو راولپنڈی میں ہو گی جس کا پہلا انعام 8 کروڑ روپے کا ایک، 3 کروڑ روپے کے تین انعامات اور پانچ لاکھ روپے کے 660 انعامات ہوں گے۔

واضح رہے کہ تقریباً ایک برس قبل وفاقی حکومت نے 40ہزار روپے مالیت کا نیا پریمیم انعامی بانڈ متعارف کرایا تھا جو نہ صرف خریدار کے نام پر رجسٹرڈ ہوتا ہے بلکہ اس پر سرمایہ کاروں کو انعامات کے ساتھ ششماہی بنیادوں پر منافع بھی ملتا ہے ۔

(جاری ہے)

محکمہ قومی بچت کے حکام نے اے پی پی کو بتایا کہ مذکورہ پریمیم انعامی بانڈ سے پہلے بھی محکمہ قومی بچت کی جانب سے مارکیٹ میں 40 ہزار روپے مالیت کا انعامی بانڈ موجود تھا مگر اس پر سرمایہ کاروںکو صرف انعامات ملتے تھے ، 40 ہزار روپے مالیت کے موجودہ پرائز بانڈ کا پہلا انعام ساڑھے 7کروڑ، دوسرا انعام ڈھائی کروڑ روپے کے 3انعامات اور تیسرا انعام 5 لاکھ روپے مالیت کے 1696 انعامات ہیں جبکہ نیا پریمیم انعامی بانڈ سرمایہ کاروں کے لیے زیادہ پرکشش ہے کیونکہ اس انعامی بانڈ کے انعامات کی مالیت بھی زیادہ ہے اور انعامات کے ساتھ ساتھ سرمایہ کاروں کو ششماہی بنیادوں پر منافع بھی ادا کیا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :