ریحام نے میرے سامنے علیم خان سے ایک کروڑ روپے مانگے، عون چوہدری کا دعویٰ

دورہ کراچی میں بھی ریحام نے ایک بزنس مین سے رقم مانگی ،ْ عون چوہدری

منگل جون 18:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے مشیر عون چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ ریحام خان نے ان کے سامنے علیم خان نے اپنی فلم کیلئے ایک کروڑ روپے مانگے۔۔ریحام خان کی متنازع کتاب سے متعلق اپنے بیان میں عون چوہدری نے کہا کہ ریحام خان کو پیسوں اور طاقت کی بہت لالچ تھی اور انہیں پیسے اور طاقت حاصل کرنے کی بہت جلدی تھی۔

انہوں نے کہا کہ میرے سامنے ریحام خان نے اپنی فلم کیلئے علیم خان سے ایک کروڑ مانگے اور فلم کے فرنیچر کے قرضے کے لیے پی ٹی آئی پارلیمنٹرین سے لاکھوں روپے مانگے تھے لیکن یہ فرنیچر کبھی واپس نہیں کیا گیا، بس غائب ہوگیا۔پی ٹی آئی رہنما کے مطابق دورہ کراچی میں بھی ریحام خان نے ایک بزنس مین سے رقم مانگی تھی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ریحام خان نے خیبر پختونخوا کے معاملات میں بے جا مداخلت کی اور سیف سٹی پراجیکٹ کے لیے غیر ملکی کمپنی سے ڈیل کی کوشش کی جبکہ غیر ملکی کمپنی سے کک بیک کے طور پر2 ملین ڈالر کا مطالبہ کیا جس کے بعد ریحام کے بارے میں عمران خان کو بتانے پر مجبور ہوا۔

عون چوہدری کے مطابق عمران خان نے علم ہونے پر ریحام خان کی تمام اسکیمز پر کام رکوادیا تھا جس کے بعد ریحام خان پر ہسٹیریائی کیفیت طاری ہوگئی۔ انہوں نے کہا کہ ریحام خان نے اپنی آنے والی کتاب میں کیچڑ اچھالی ہے لہٰذا ریحام کی شرارتیں منظر عام پر لانے کا وقت آگیا ہے کیوں کہ ان کی یہ شرارتیں میں نے عمران خان کی شادی کے دوران خود دیکھیں۔