نگران وزیر اعظم ناصر الملک سے چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

منگل 5 جون 2018 18:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2018ء) نگران وزیر اعظم جسٹس (ر) ناصر الملک سے چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے منگل کو وزیراعظم آفس میں ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

چیئرمین سینیٹ نے جسٹس (ر) ناصر الملک کو نگران وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ اس موقع پر باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔