ضلعی حکام انتخابی گہما گہمی شروع ہونے کے با وجود شہریوں کو بہتر خدمات کی فراہمی میں کوئی خلل پیدا نہ ہونے دیں،ڈپٹی کمشنر سوات

منگل 5 جون 2018 18:20

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2018ء) ڈپٹی کمشنر سوات شاہد محمود نے تمام محکموں اور اداروں کے ضلعی حکام کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ وہ انتخابی گہما گہمی شروع ہونے کے با وجود شہریوں کو بہتر خدمات کی فراہمی میں کوئی خلل پیدا نہ ہونے دیں اور ترقیاتی عمل کو پوری زور وشور سے جاری رکھیں انہوں مزید ہدایت کی کہ وہ جاری ترقیاتی سکیموں کی بر وقت اور معیاری تکمیل یقینی بنائیں نیز خبردار کیا کہ ترقیاتی منصوبوں کے معیار پر کسی بھی قیمت سمجھوتہ نہیں کیا جائے گااور بدعنوانی و غفلت کے مرتکب اہلکاروں کی سخت ترین سرزنش سے گریز نہیں کیا جائے گا یہ بات انہوں نے کالج کالونی سیدوشریف میں سٹرکوں کی تعمیر سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے معائنے کے دوران کہی اسسٹنٹ کمشنر بابوزئی شہاب خان ،ایکسین ہائی وے اور دیگر متعلقہ حکام بھی ان کے ہمراہ تھے شاہد محمود نے واضح کیا کہ چیف سیکرٹری اور کمشنر ملاکنڈ نے ترقیاتی رفتار کو بلا رکاوٹ پوری تیزی سے جاری رکھنے اور عوام کو بنیادی ضروریات و خدمات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے واضح ہدایات جاری کی ہیں جس کیلئے انہوں نے اپنی زیر نگرانی پوری انتظامی مشینری کو فعال بنایا ہے تاہم شہریوں کا فرض ہے کہ وہ نہ صرف اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ سے پور ا تعاون کریں بلکہ کسی بھی شکایت کی صورت میں براہ راست انہیں مطلع کریں تاکہ اس کا بروقت ازالہ کیا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :