وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوائوں کیساتھ موسلا دھار بارش ،موسم خوش گوار ہو گیا

بارش کے باعث گرمی اور لوڈشیڈنگ سے ستائے عوام کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے

منگل 5 جون 2018 18:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2018ء) وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوائوں ،گرج چمک کیساتھ موسلا دھار بارش سے موسم خوش گوار ہو گیا، شدید گرمی اور لوڈشیڈنگ سے ستائے عوام کے چہرے کھل اٹھے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق منگل کی شام وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، راولپنڈی سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں گرج چمک اور تیز ہوائوں کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی جس سے موسم انتہائی خوشگوار ہو گیا ۔

بارش کے باعث گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور گرمی اور لوڈشیڈنگ سے ستائے عوام کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے۔ مری اور گلیات کے علاقوں میں ژالہ باری ہوئی جس سے موسم ٹھنڈا ہو گیا جبکہ آزاد کشمیر اور دیگر علاقوں میں انتہائی تیز ہوائوں اور آندھی کے ساتھ بارش ہوئی ۔