اصغر خان کیس سپریم کورٹ نے نواز شریف کو (آج)طلب کرلیا ہے، 31فریقین کو نوٹسز جاری

چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 3رکنی بینچ کیس کی سماعت کرے گا

منگل جون 18:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 جون2018ء) سپریم کورٹ نے اصغر خان کیس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کو (آج) بدھ کو طلب کرلیا ہے جبکہ رجسٹرار سپریم کورٹ نے 31فریقین کو نوٹسز جاری کردیئے ہیں، چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 3رکنی بینچ اس کیس کی سماعت کرے گا۔

(جاری ہے)

منگل کو نجی ٹی وی کے مطابق سپریم کورٹ نے اصغر خان کیس میں نواز شریف کو (آج) بدھ کو طلب کرلیا گیا اور انہیں ذاتی طور پر پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ رجسٹرار سپریم کورٹ نے 31فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے، عدالت نے عابدہ حسین، الطاف حسن قریشی کو پیش ہونے کا حکم دیا ہے، متحدہ قومی موومنٹ کے بانی الطاف حسین،، جاوید ہاشمی،، جام معشوق، اجمل خان، آفاق احمد، خورشید شاہ،، غلام مصطفیٰ کھر اور سراج الحق کو نوٹسز جاری کئے گئے ہیں۔

چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 3رکنی بینچ اس کیس کی سماعت بدھ کو کرے گا۔(اح)