Live Updates

ڈاکٹر یاسمین راشد جیتیں یا ہاریں اسمبلی کی ممبر بن جائیں گی

تحریک انصاف نے ڈاکٹر یاسمین راشد کی جدوجہد اور پارٹی خدمات کے پیش نظر حکمت عملی تیار کرلی‘ذرائع

منگل 5 جون 2018 18:20

ڈاکٹر یاسمین راشد جیتیں یا ہاریں اسمبلی کی ممبر بن جائیں گی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 جون2018ء) ڈاکٹر یاسمین راشد جیتیں یا ہاریں اسمبلی کی ممبر بن جائیں گی، تحریک انصاف نے ڈاکٹر یاسمین راشد کی جدوجہد اور پارٹی خدمات کے پیش نظر حکمت عملی تیار کرلی۔ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نے ڈاکٹر یاسمین راشد کی پارٹی کے لیے خدمات اور جدوجہد کو مدنظر رکھتے ہوئے حکمت عملی مرتب کرلی ہے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر یاسمین راشد نے جنرل نشست پر الیکشن لڑنے کے ساتھ خواتین کی مخصوص نشست پر بھی کاغذات جمع کرا دیئے پی ٹی آئی رہنما نے قومی اور صوبائی دونوں مخصوص نشستوں کے لیے کاغذات جمع کرائے ہیں۔

یاسمین راشد تحریک انصاف کی مخصوص نشستوں کے لیے ترجیحی امیدوار کی فہرست میں شامل ہیں دوسری جانب الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کو مخصوص امیدواروں کی ترجیحی فہرست 8 جون تک الیکشن کمشنر پنجاب میں دفتری اوقات کے دوران جمع کرانے کی ہدایت کردی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات