اسلامی جمہوری اتحاد کا شہبا زشر یف ُمر یم نواز ‘بلاول بھٹو ‘عمران خان اور مولانا فضل الر حمن سمیت مذہبی اور سیاسی جماعتوں کی قیادت کے خلاف عام انتخابات میں امیدوار کھڑے کر نے کا اعلان،پارلیمانی بورڈ کا اجلاس (آج) طلب کر لیا

منگل جون 18:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 جون2018ء) اسلامی جمہوری اتحاد پاکستان کا (ن) لیگ کے میاں صدر شہبا زشر یف ُمر یم نواز ‘بلاول بھٹو ‘عمران خان اور مولانا فضل الر حمن سمیت مذہبی اور سیاسی جماعتوں کی قیادت کے خلاف عام انتخابات میں امیدوار کھڑے کر نے کا اعلان کرتے ہوئے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس آج (بدھ ) کو طلب کر لیا ۔ اسلامی جمہوری اتحاد پاکستان کے سر براہ علامہ زبیر احمد ظہیر نے سیکرٹری جنرل رانا واصف ایڈ وکیٹ اور پنجاب کے صدر رانا آصف کے میڈیا سے گفتگو کے دوران علامہ زبیر احمد ظہیر نے کہا کہ ہم عام انتخابات کی بھر پور تیاریاں شروع کردیں ہیں اور ہم لاہور سمیت پورے ملک میں انتخابی امیدوارمیدان میں لا رہے ہیں جسکے لیے آج ہم نے پار لیمانی بورڈ کا اجلاس طلب کر لیا ہے جس میں ہم امیدواروں کی ٹکٹوں کے حوالے سے فیصلہ کر یں گے اور ہم نے یہ فیصلہ کر لیا ہے کہ میاں شہبا زشر یف ُمر یم نواز ‘بلاول بھٹو ‘عمران خان اور مولانا فضل الر حمن سمیت مذہبی اور سیاسی جماعتوں کی قیادت کے خلاف امیدوار کھڑے کر یں گے جسکے لیے بھر پور عوام رابطہ مہم چلائیں گے جسکے لیے ہم عوام سے ملنے ہر دروازے پر جائیں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملک میں قر آن وسنت کے نظام کے نفاذ کیلئے جد وجد کر رہے ہیں کیونکہ جب تک ملک میں قر آن وسنت کا نفاذ نہیں ہوگا تواس وقت تک ہم اپنی جد وجہد جاری رکھیں گے اور ہمیں یقین ہے کہ آج نہیں توکل ہم ضرور کامیاب ہوں گے ۔