انتخابی فہرستوں میں خواتین کے مقابلہ میں مرد ووٹرز کی تعداد ایک کروڑ 24لاکھ 93 ہزار سے زیادہ ہے

منگل جون 18:30

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 جون2018ء) ملک میں خواتین کی آبادی 52فیصد ہونے کے باوجود انتخابی فہرستوں میں خواتین کے مقابلہ میں مرد ووٹرز کی تعداد ایک کروڑ 24لاکھ 93 ہزار سے زیادہ ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے خواتین ووٹرز کی رجسٹریشن کے لئے خصوصی مہم چلانے کے باوجود خواتین کی بطور ووٹر رجسٹریشن حوصلہ افزاء نہیں رہی۔

(جاری ہے)

’’اے پی پی‘‘ کے مطابق ملک میں اس وقت کل ووٹروں کی تعداد 10کروڑ 59لاکھ 55ہزار سے زائد ہے جس میں مرد ووٹروں کی تعداد 5 کروڑ 92لاکھ 24ہزار 262 جبکہ خواتین ووٹروں کی تعداد 4 کروڑ 67لاکھ 31ہزار 145ہے۔

پنجاب میں ووٹروں کی کل تعداد 6 کروڑ 6لاکھ 72ہزار سے زائد ہے، سندھ میں یہ تعداد 2کروڑ23لاکھ 91ہزار، خیبر پختونخوا میں ایک کروڑ 53لاکھ 16ہزار ، فاٹا 25لاکھ 10ہزار ، بلوچستان 42لاکھ 99ہزار ، اسلام آباد میں 7 لاکھ 65ہزار سے زائد ہے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :