پاکستان مسلم الائنس اور پاک مسلم الائنس کا مشترکہ انتخابی نشان مچھلی پر انتخاب لڑنے کا اعلان

منگل 5 جون 2018 18:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2018ء) پاکستان مسلم الائنس کے مرکزی سیکرٹیریٹ میں پاکستان مسلم الائنس اور پاک مسلم الائنس کے مرکزی قائدین کا اجلاس ہوا جس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ دونوں جماعتوں میں اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے لہذا دونوں جماعتیں پاکستان مسلم الائنس کے انتخابی نشان مچھلی پر انتخاب لڑیں گے ۔اجلاس میں دونوں جماعتوں نے مرکزی چیئرمین کے لئے امان اللہ خان پراچہ کا نام پر اتفاق کیا جبکہ پارلیمانی بورڈ کے چیئرمین کی حیثیت سے کمال قالین والاکانام نامزد کیا گیا ۔

مرکزی چیئرمین امان اللہ خان پراچہ نے مچھلی کے چاہنے والوں کو خبردار کیا کہ گزشتہ انتخابات کی طرح مختلف پارٹیوں کے سیاستدان دوبارہ بہروپ بدل کر سامنے آرہے ہیں ، ان سیاستدانوں نے گزشتہ کی انتخابات کی طرح ہمارے جائز مطالبات کوایک مرتبہ بھی اسمبلی میں پیش نہیں کیا اور نہ ہی ہمارا دیرینہ مسئلہ کے لئے بات کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ 1998 کے تحت کی مردم شماری کے تحت وہ ووٹر لسٹیں جو2002 میں بنی اور جن افراد کے نام ان ووٹر لسٹوں میں آئے انکے شناختی کارڈ ،ب فام اور پاسپورٹ بناتے وقت نادرا کے حکام مزید ثبوت نہ مانگیں ، بنگالیوں اور بہاریوں کے اس مسئلے کے حوالے سے بل ہماری کوششوں کی بدولت قومی اسمبلی میں منظوری کیلئے پہنچ گیاہے مگریہ بل منظور نہیں کیا گیا اس کی وجہ یہ ہے کہ ہمارا کوئی بھی نمائندہ اسمبلی میں موجود نہیں ہے لہذا اب پاکستانی بنگالیوں اور بہاریوں کو پی ایم اے کے نمائندوں کو اسمبلیوں میں پہنچانا ہوگا اور اس مسئلہ حل کروانا ہوگا ۔