ْجس نفرت اور تعصب نے ہمارے دلوں میں ڈیرے ڈالے ہیں اس کا علاج قرآن مجید میں ہے، محمد عامر

منگل 5 جون 2018 18:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2018ء) اسلامی جمعیت طلبہ علاقہ لیاری کے زیر اہتمام گزشتہ روز کارکنان و احباب کے لیے دہلی پارک آگرہ تاج میں دعوت افطار کا انعقاد کیا گیا۔ اس عزیم الشان افطار پارٹی کے مہمان خصوصی ناظم اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان محمد عامر تھے۔ شرکاء سے مخاطب ہوتے ہوئے محمد عامر نے کہا کہ آج جس حسد، بٖغز اور کینہ نے، جس نفرت اور تعصب نے ہمارے دلوں میں ڈیرے ڈال دیے ہیں، اس کا علاج صرف قرآن مجید سے ممکن ہے۔

ان امراض کی شفاء قرآن کریم کے بابرکت پیغام میں ہے۔ یہ دل کے امراض ہیں جنہوں ہمارے معاشروں کا پراگندہ کردیا ہے اور انسانوں کو زمین پر جھکتی ہی چلی جا رہی ہے۔اور انسان جس اشرف اور اعلیٰ منصب اور مقام کے ساتھ بھیجا گیا تھا وہ اس سے چھوٹا جا تا ہے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ ان سب معاملات میں ہمارے لیے شفاء قرآن کے پیغام اور مشعل راہ رسولؐ کی سیرت میں ہے۔

اس موقع پر کارکنان جمعیت کی کوششوں کو سراہتے ہوئے ناظم اعلیٰ نے کہا کہ اتنے بڑے پیمانے پر سرگرمیوں کا انعقاد جمعیت کی خاصہ ہیں۔ اس دوران تقریب میں ناظم اسلامی جمعیت طلبہ کراچی حمزہ محمد صدیقی اور جماعت اسلامی کے مقامی ذمہ دار فتح محمد بھی موجود تھے۔ ناظم کراچی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کارکنان کی محنتیں قابل دید ہیں جنہوں روزے کی کیفیت میں بھی بھر پور لگن کے ساتھ اس شاندار سرگرمی کا انعقاد کیا ہے۔