رمضان ڈسٹرکٹ ٹیبل ٹینس مقابلے اختتام پذیر

منگل جون 18:30

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 جون2018ء) خیبرپختونخوا ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام رمضان ڈسٹرکٹ ٹیبل ٹینس مقابلے اختتام پذیر ہوگئے ، امم خواجہ ،خدیجہ اور معاذ نے ٹرافی اپنے نام کرلی ، ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس خیبرپختونخوا کے تعاون اور صوبائی ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے زیراہتمام قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاورمیں دوروزہ رمضان ڈسٹرکٹ ٹیبل ٹینس مقابلے اختتام پذیر ہوگئے جس میں بوائز کیٹگری میں امم خواجہ نے حسیب کو 11-9,11-7 اور11-8 سے شکست دیکر تین صفر سے ٹرافی اپنے نام کی اویس تیسرے نمبر پر رہی، گرلز کیٹگری میں خدیجہ نے افیفاکو 11-4,11-7 اور11-8 سے ہرایا جبکہ جونیئر بوائز کیٹگری میں معاذ نے عریب کو 11-9,11-5 اور11-8 سے ہراکر رمضان ڈسٹرکٹ ٹیبل ٹینس کا ٹائٹل اپنے نام کیاجبکہ شایان اور عزیرتیسرے نمبر پر رہے ، اس موقع پر ایران کے انٹر نیشنل والی با ل کوچ حامدعمیدی نے فاتح کھلاڑیوں میں کیش انعامات تقسیم کئے ۔

(جاری ہے)

ان کے ہمراہ صوبائی ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری کفایت الله ، ڈسٹرکٹ ٹیبل ٹینس کے چیئر مین ملک طاہر اعوان،،بنک آف خیبر کے شیر علی شاہ سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں ۔