Live Updates

کراچی کی کرکٹ اورکرکٹرز کی ترقی کیلئے ہماری جدوجہد جاری رہے گی‘توصیف صدیقی

منگل 5 جون 2018 18:30

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2018ء) کے سی سی اے کے سابق اسسٹنٹ سیکرٹری ایم توصیف صدیقی نے ان تمام زونل عہدیداران کا شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے تمام تر مشکلات کے باوجود بہادری اور استقامت کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیکرٹری کی نشست کیلئے انہیں ووٹ دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم کراچی میں کرکٹ اور کرکٹرز کے مفاد کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

(جاری ہے)

رمضان المبارک کے بعد ایک نیوز کانفرنس میں ان تمام حقائق سے کراچی کے کرکٹ کلبز ، زونل عہدیدران اور کراچی کے ڈھائی کروڑ عوام کو اصل حقائق سے آگاہ کریں گے جو الیکشن کے دوران اس کے پس پشت شامل رہے۔ ان کی جانب سے بھیجے گئے غلیظ ایس ایم ایس کو بھی اپنے صحافی بھائیوں کے سامنے پیش کریں گے جو الیکشن کے دوران اور بعد میں پی سی بی کے ایک ایمپائر کی جانب سے فتح کے نشہ میں بدمست بمع اس کی تصویر کے پیش کریں گے۔
Live رمضان المبارک سے متعلق تازہ ترین معلومات