یکم اپریل کے بعد بھرتی ہونے والوں کے لیے بدترین خبر، الیکشن کمیشن نے بھرتیاں منسوخ کرنے کے لیے قدم اٹھا لیا

الیکشن کمیشن نے یکم اپریل2018 کو بھرتیوں پر پابندی عائد کی تھی،یکم اپریل2018کےبعدکی جانے والی بھرتیوں کومنسوخ کیا جائے۔الیکشن کمیشن کا وفاقی و صوبائی حکومتوں کو خط

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 5 جون 2018 18:34

یکم اپریل کے بعد بھرتی ہونے والوں کے لیے بدترین خبر، الیکشن کمیشن نے ..
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-05 جون 2018ء) :یکم اپریل کے بعد بھرتی ہونے والوں کے لیے بدترین خبرآ گئی، الیکشن کمیشن نے بھرتیاں منسوخ کرنے کے لیے قدم اٹھا لیا۔الیکشن کمیشن نے وفاقی و صوبائی حکومتوں کو خط لکھا ہے کہ الیکشن کمیشن نے یکم اپریل2018 کو بھرتیوں پر پابندی عائد کی تھی،یکم اپریل2018کےبعدکی جانے والی بھرتیوں کومنسوخ کیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے یکم اپریل کے بعد بھرتی ہونے والوں کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔الیکشن کمیشن نے بھرتیاں منسوخ کرنے کے لیے قدم اٹھا لیا۔ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے صوبائی اور وفاقی حکومتوں کو خط لکھے گئے ہیں۔خط پابندی کےباوجودہونے والی بھرتیوں کےحوالے سے لکھا گیا۔الیکشن کمیشن کی جانب سے صوبائی اور وفاقی حکومتوں کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ یکم اپریل2018کےبعدکی جانے والی بھرتیوں کومنسوخ کیا جائے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن نے یکم اپریل2018 کو بھرتیوں پر پابندی عائد کی تھی۔پابندی کے باوجودبھرتیاں کرکےمرکزی و صوبائی حکومتوں نے خلاف ورزی کی۔الیکشن کمیشن نے یکم اپریل کےبعد ہونےوالی بھرتیوں سے متعلق تفصیلات بھی طلب کرلی گئیں۔دوسری جانب الیکشن کمیشن نےاکاؤنٹنٹ جنرل آفس سے بھی رابطہ کیا ہے۔پابندی کے دوران بھرتی ہونے والوں کی تنخواہیں جاری نہ کرنے کی ہدایت کی گئی۔

یاد رہے کہ عام انتخابات میں پری پول ریگنگ روکنے کے لیے الیکشن کمیشن نے سرکاری ملازمتوں پر پابندی عائد کردی تھی، پابندی کااطلاق یکم اپریل سے کیا گیا۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں سرکاری اداروں میں بھرتیوں پر پابندی عائدکردی گئی تھی، پابندی کااطلاق یکم اپریل سے ہوا جبکہ وفاقی اورصوبائی ا داروں کے لئے حکم نامہ جاری کردیا گیا تھا۔ اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ پابندی کا اطلاق وفاقی، صوبائی اور مقامی حکومتوں کے اداروں میں بھرتیوں پر ہوگا، صوبائی پبلک سروس کمیشن کے تحت ہونے والی بھرتیوں پرنہیں ہوگا۔