Live Updates

چکوال ، تحریک انصاف میں ٹکٹ کے حصول کیلئے فیصلہ کن لابنگ شروع ہو گئی

منگل 5 جون 2018 18:40

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف میں ٹکٹ کے حصول کیلئے فیصلہ کن لابنگ شروع ہو گئی ، حلقہ پی پی21کیلئے علی ناصر بھٹی، شیخ وقار علی اور چوہدری تیمور علی خان نے ٹکٹ کیلئے درخواستیں دے رکھی ہیں جبکہ پی پی22کیلئے راجہ منور احمد، پیر وقار علی، ملک اختر شہباز اور طارق افضل کالس نے ٹکٹ کی درخواستیں دے رکھی ہیں۔

پی پی23میں پیر نثار قاسم، فوزیہ بہرام، ملک اختر شہباز، ملک کاشف حبیب کی درخواستیں اور انٹر ویو ہوچکے ہیں۔ پی پی24پر کرنل سلطان سرخرو نے درخواست دی ہے۔ حلقہ این ای65میں سردار منصور حیات ٹمن اور ملک یاسر پتوالی نے درخواستیں دے رکھی ہیں۔

(جاری ہے)

سابقہ حلقہ پی پی 21جو اب موجودہ حلقہ پی پی 22ہے یہاں کے گذشتہ تین انتخابات میں پیران کرولی نے بھر پور حصہ لیا تھا 2002ء کے انتخابات میں پیر شوکت کرولی نے مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر الیکشن میں حصہ لیا تھا اور وہ پورا الیکشن پہلے پولنگ اسٹیشن سے لیکر آخری پولنگ اسٹیشن تک مسلسل کامیاب جا رہے تھے ، 2008کے انتخابات میں پیر شوکت حسین کرولی نے آزاد پینل کے ہمراہ سردار غلام عباس کے ساتھ اس حلقے سے الیکشن میں حصہ لیا اور بھر پور ووٹ حاصل کیے ، 2013کے انتخابات میں پیر شوکت حسین کرولی نے پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر الیکشن میں حصہ لیا مگر کامیاب نہ ہو سکے اب صورتحال تبادل کرتے ہوئے پیران کرولی کے تھنک ٹینک نے طے کیا ہے کہ پیر وقار حسین کرولی کو میدان میں اتارا جائے ، پیروقار حسین کرولی نے 2015ء کے بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی کے پلیٹ فارم سے علاقہ ونہار میں مسلم لیگ ن کو بڑا مشکل وقت دیا صوبائی وزیر تنویر اسلم کے والد ملک اسلم سیتھی بلا مقابلہ چیئرمین یونین کونسل منارہ منتخب ہو رہے تھے مگر انہوں نے آخری وقت میں ٹھیکیدار ظفر کو میدان میں اتارا جنہوںنے اسلم سیتھی کا بھر پو رمقابلہ کیا ، مسلم لیگ ن کو یونین کونسل نور پور ، یونین کونسل بوچھال کلاں اور یونین کونسل بوچھال خورد میں شکست سے دوچار کیا جبکہ یونین کونسل خیر پور میں بھی مسلم لیگ ن کے امیدوار کو فیصلہ کن شکست دی ، پورے قومی اسمبلی کے حلقے میں پی ٹی آئی اس کے علاوہ صرف یونین کونسل موگلہ میں کامیاب ہوئی ، پیر وقار حسین اور پیر شوکت حسین نے شوکت خانم کے سالانہ افطار ڈنر میں چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی ہے جس سے اس بات کا امکان پیدا ہوا ہے کہ حلقہ پی پی 22سے پیر وقار حسین کرولی پی ٹی آئی کے امیدوار ہونگے پیر شوکت حسین کرولی نے 2008ء میں سردار غلام عباس کے ساتھ ملکر الیکشن لڑا تھا اور پیر شوکت حسین کرولی اور سردا رغلام عباس کے درمیان کافی سیاسی سوجھ بوجھ موجود ہے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات