چکوال،قصبہ کرہن تھانہ صدر کے علاقہ سے شادی شدہ نوجوان خاتون کو اغواء کر لیا گیا

پولیس نے مقدمہ درج کر لیا

منگل 5 جون 2018 18:40

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 جون2018ء) قصبہ کرہن تھانہ صدر کے علاقہ سے شادی شدہ نوجوان خاتون کو اغواء کر لیا گیا۔ آصف علی ولد غلام عباس نے پولیس کو بتایا کہ اس کی بہو ر ع دختر اشفاق حسین ہمراہ اپنی بیٹی بسمہ عروج عمر چھ سال برآمدے میں گھر کے دیگر افراد کے ہمراہ سو رہی تھی ، مسماة رع کو کسی نامعلوم شخص نے اغواء کر لیاہے۔

(جاری ہے)

اے ایس آئی عبدلرحمن نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔