چوآسیدنشاہ میں آٹھ افراد نے سڑک بلاک کر کے ٹریفک پولیس کے دو اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بناڈالا

پولیس نے مقدمہ درج کر لیا

منگل 5 جون 2018 18:40

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 جون2018ء) قصبہ ڈھیری جابہ تھانہ چوآسیدنشاہ کے علاقہ میں آٹھ افراد نے سڑک بلاک کر کے ٹریفک پولیس کے دو اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور ان کی ویڈیو اور تصویریں بنا کر انٹر نیٹ پر اپ لوڈ کر دیں۔

(جاری ہے)

کانسٹیبل نعیم جاوید اکبر ٹریفک سٹاف ولد جاوید اقبال ساکن سلوئی نے پولیس کو بتایا کہ وہ ہمراہ کانسٹیبل اصغر اکٹھے ڈیوٹی پر جا رہے تھے کہ ڈھوک ٹاہلیاں کے قریب محمد یوسف ولد سید اللہ ساکن قمر مثانی ہمراہ سات آٹھ نامعلوم افراد نے گاڑی نمبر GLT 9356سڑک کے درمیان کھڑی کر کے سڑک بلاک کر رکھی تھی، منع کرنے پر مشتعل ہوگئے اور انہو ںنے دونوں اہلکاروں کو مارا پیٹا سرکاری وردی پھاڑ دی جس سے ان کا موبائل ٹیلی فون ٹوٹ گیا اور پرس جس میں مبلغ آٹھ ہزار روپے کی رقم ، شناختی کارڈ اور سروس کارڈ بھی اس میں تھا گم ہوگیا، اس سارے واقعے کی تصویریں اور ویڈیو بنا کر انٹر نیٹ پر اپ لوڈ کر دیں، سب انسپکٹر پرویز اختر نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔