سرگودھا اور گردونواح میں شدید گرمی کے باعث ایک شخص جاں بحق

شدید گرمی کے باعث 5خواتین 10بچوں سمیت 41افراد گرمی کی شدت سے نڈھال ہوگئے، ہسپتال منتقل

منگل جون 18:40

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 جون2018ء) سرگودھا اور گردونواح میں پڑے والی شدید گرمی کے باعث ایک شخص جاں بحق درجنوں افراد جن میں بچے اور خواٹین بھی شامل ہیںگرمی کی شدت سے نڈھال ہو کر بہوش ہوگئے، تفصیلات کے مطابق جنرل بس سٹینڈ میں نامعلوم شخص گرمی سے نڈھال ہوکر بہوش ہوگیا ،جو بعدازاں طبی امداد ملنے سے قبل ہی دم توڑ گیا ،،پولیس کے مطابق متوفی کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی دریں اثناء سرگودھا اور دیگر علاقوں میں شدید گرمی کے باعث 5خواتین 10بچوں سمیت 41افراد گرمی کی شدت سے نڈھال ہوگئے ،جنھیںمختلف ہسپتالوں میں طبی امداد فراہم کی گئی ،تاہم ڈی ایچ کیو ہسپتال سرگودھا میں 13افراد کو داخل کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :