اہلسنت و الجماعت جھنگ میں عام انتخابات کے حوالے سے بغاوت، مسرور نواز جھنگوی نے مولانا لدھیانوی کے قومی اور معاویہ اعظم طارق کے صوبائی اسمبلی جھنگ کی نشست پر الیکشن لڑنے کا فیصلہ ماننے سے انکار کردیا،اپنی صوبائی اسمبلی کی نشست سمیت قومی اسمبلی کی سیٹ پر بھی الیکشن لڑنے کا اعلان،سیاسی کمیٹی میں شامل حافظ خالد جھنگوی، ملک منیر احمد،یوسف فاروقی، منیر احمد شاہد کالا پہلوان مختلف محکمہ جاتی کمیٹیوں کی سربراہی مانگتے تھے انکار پر مخالف ہوگئے،ایک مخصوص ہاتھ نے جماعت میں انتشار ڈالنے کیلئے 5 کروڑ روپے کی رقم تقسیم کی ہے،کس کس کو خریدا جارہا ہے جلد بتائونگا،جھنگ میں دوبارہ بھتہ خوری، قبضہ مافیا، انتہا پسندی کا دور واپس نہیں ۱ٓنے دیا جائیگا،عوام شہر کے بہترین مفادمیں میرا ساتھ دیں،سیٹ ایڈجسٹمنٹ ایک دو روز میں فائنل کرلیں گے، ایک دو روز میں دوبارہ دھماکہ خیز و انکشافاتی تفصیلی میڈیا ٹاک بھی کروں گا ۔سبکدوش ممبر صوبائی اسمبلی مولانا مسرور نواز جھنگوی کا پریس کلب جھنگ میں پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب

منگل 5 جون 2018 18:40

جھنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 جون2018ء) اہلسنت و الجماعت جھنگ میں 25 جولائی 2018 ء کے عام انتخابات کے حوالے سے بغاوت ہوگئی ہے جبکہ جماعت کے بانی سربراہ مولانا حق نواز جھنگوی مرحوم کے صاحبزادے اور یکم دسمبر 2016 ء کے ضمنی انتخاب میں صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 78 موجودہ حلقہ پی پی 126 شہری نشست جھنگ سے الیکشن جیتنے والے جے یو ۱ٓئی کے پارلیمانی لیڈر مولانا مسرور نواز جھنگوی نے مولانا محمد احمد لدھیانوی کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 115 اور مولانا محمد اعظم طارق مرحوم کے صاحبزادے مولانا معاویہ اعظم طارق کے صوبائی اسمبلی جھنگ کی نشست پی پی 126 پر الیکشن لڑنے کا فیصلہ ماننے سے انکار کرتے ہوئے اپنی صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی 126 سمیت قومی اسمبلی کی سیٹ این اے 115پر بھی الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا ہے نیز انہوں نے انکشاف کیا ہے کہ اہلسنت و الجماعت کی سیاسی کمیٹی میں شامل ایک مخصوص قوت کے ۱ٓلہ کار حافظ خالد جھنگوی، ملک منیر احمد،یوسف فاروقی، منیر احمد شاہد کالا پہلوان وغیرہ ان سے پولیس، محکمہ مال، محکمہ تعلیم، محکمہ صحت سمیت مختلف محکمہ جاتی کمیٹیوں کی سربراہی مانگتے تھے تاکہ وہ وہاں سے ناجائز مفادات حاصل کرسکیں مگر ان کے ایسا کرنے سے انکار پر وہ ان کے مخالف ہوگئے اور جماعت میں انتشار ڈالنے کیلئے ان کے خلاف فیصلہ کرواتے ہوئے جھنگ کو ۱ٓئوٹ اور کمالیہ و چیچہ وطنی کو ان کروادیا۔

(جاری ہے)

پریس کلب جھنگ میں ایک پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران مولانا مسرور نواز جھنگوی نے کہا کہ ایک مخصوص ہاتھ نے جماعت میں انتشار ڈالنے اور اپنے ناپاک مفادات کی تکمیل کیلئے ایک نجی بینک سے اس ضمن میں 5 کروڑ روپے کی رقم نکلوائی ہے جو جن افراد میں جن مذموم مقاصد کی تکمیل کیلئے تقسیم کی جارہی ہے اور جماعت کی ۱ٓڑ میں چھپی ہوئی جن کالی بھیڑوں کو خریدا جارہا ہے ان کے بارے میں وہ الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا کو ایک دو روز میں تفصیل سے بتائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ جھنگ میں دوبارہ بھتہ خوری، قبضہ مافیا، انتہا پسندی کا دور واپس نہیں ۱ٓنے دیا جائیگالہٰذاعوام شہر کے بہترین مفادمیں انکا ساتھ دیں اور انہیں الیکشن میں کامیاب بنائیں۔انہوں نے کہا کہ اگر اہلسنت و الجماعت نے عوامی امنگوں و توقعات کے برعکس کیا گیا فیصلہ واپس نہ لیا تو اپنے سینے میں دفن ایسے ایسے راز افشاء کریں گے کہ جماعت کے نام نہاد ٹھیکیداروں کو منہ چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ اہلسنت و الجماعت مولانا حق نواز جھنگوی مرحوم کی امانت ہے جس پر کسی مفاد پرست کو قبضہ نہیں کرنے دیا جائے گااور اس جماعت کے سلسلہ میں بھی اہم اعلانات و فیصلہ جات جلد کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر اہلسنت و الجماعت نے اپنا فیصلہ واپس نہ لیا اور انہیں پی پی 126 سے امیدوار صوبائی اسمبلی نامزد نہ کیا گیا تو وہ دیگر اہم سیاسی جماعتوں کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کریں گے جسے ایک دو روز میں فائنل کرلیا جائے گا۔

۔سبکدوش ممبر صوبائی اسمبلی مولانا مسرور نواز جھنگوی نے کہا کہ جھنگ کا امن اور شہر کی تعمیر و ترقی ان کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ امر افسوس ناک ہے کہ انہوں نے یکم دسمبر 2016 ء کو مسلم لیگ (ن) کے حکومتی امیدوار کو عبرتناک شکست دی جس پر حکومت نے انہیں کوئی سرکاری گرانٹ جاری نہیں کی تاہم پنجاب اسمبلی میں واویلا مچانے پر ان کیلئے تین کروڑ روپے کی گرانٹ منظور کی گئی مگر الیکشن کمیشن نے گرانٹس پر پابندی عائد کردی۔

انہوں نے کہا کہ جھنگ میں تعمیراتی و ترقیاتی کاموں کے نام پر کروڑوں روپے کی کرپشن کی گئی ہے اور شرمناک امر یہ کہ ایک ایک گلی اور ایک ایک سڑک کو مختلف ناموں سے با ربار بننا ظاہر کرکے کروڑوں روپیہ نکلواکر خردبرد کرلیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ جھنگ، محکمہ لوکل گورنمنٹ و کمیونٹی ڈویلپمنٹ جھنگ، ٹی ایم اے جھنگ(سابقہ)، میونسپل کمیٹی جھنگ، ضلع کونسل، محکمہ بلڈنگز، محکمہ ہائی ویز اور دیگر تعمیراتی محکموں کا گزشتہ پانچ سال کا ریکارڈ قبضہ میں لیکر اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی سے تھرڈ پارٹی فزیکل ویری فکیشن اور سپیشل ۱ٓڈٹ کروالیا جائے تو کروڑوں روپے کی بوگس ادائیگیاں منظر عام پر ۱ٓ جائیں گی۔

مولانا مسرور نواز جھنگوی نے اعلان کیا کہ وہ ایک دو روز میں ایک اور تفصیلی پریس کانفرنس کریں گے جن میںاہم انکشافات اور وائٹ پیپر کو منظر عام پر لایا جا ئے گا تاکہ عوام کو مکروہ چہروں کے بارے میں ۱ٓگاہی حاصل ہوسکے۔