رمضان ہاکی چیلنج کپ ، پشاور ٹائیگرز اور پشاور گرین کی کامیابی

منگل 5 جون 2018 19:40

رمضان ہاکی چیلنج کپ ، پشاور ٹائیگرز اور پشاور گرین کی کامیابی
پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2018ء) رمضان سپورٹس فیسٹول کے سلسلے میں لالہ ایوب ہاکی سٹیڈیم پشاور میں جاری ہاکی چیلنج کپ میں پشاور گرین نے پشاور ریڈ کو تین صفر جبکہ پشاور ٹائیگرز نے ڈولفنز کو تین دو سے شکست دیکر آگلے رائونڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا ، اس موقع پر صوبائی ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر سید ظاہر شاہ مہمان خصوصی تھے ان کے ہمراہ صوبائی سیکرٹری حاجی ہدایت الله ، کوچز ضیاء الرحمان بنور ، یاسر اسلام ، سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں ۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس خیبرپختونخوا کے تعاون اور صوبائی ہاکی ایسوسی ایشن کے زیراہتمام رمضان سپورٹس فیسٹول کے سلسلے میں ہاکی چیلنج کپ میں گزشتہ روز دو اہم میچز کھیلے گئے جس میں پشاور ٹائیگرز نے پشاور ڈولفنز اور پشاور گرین کی ٹیم نے پشاور ریڈ کو شکست دیدی ، پہلا میچ پشاور گرین اور پشاور ریڈ کے مابین کھیلاگیا جس میں پشاور ریڈ نے گرین کو صفر کے مقابلے تین گول سے شکست دیدی ، ریڈ کی طرف سے ہادی ، اعجاز نے گول کئے ، جبکہ دوسرا میچ پشاور ٹائیگرز اور پشاور ڈولفنز کے مابین کھیلاگیا جو کہ کافی سنسنی خیز رہا ، دونوں ٹیموں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ پیش کیا ، پہلے ہاف دونوں ٹیمیں دو دو گول سے برابر رہی جو کہ کھیل آخری لمحات تک برقرار رہی لیکن دوسرے ہاف کے آخری منٹ میں پشاور ٹائیگرز کی طرف سے اعجاز نے فیلڈ گول کرکے میچ میں تین دو سے کامیابی حاصل کرکے آگلے رائونڈ کیلئے کوالیفائی کیا ، ڈولفنز کی طرف سے صمد جبکہ ٹائیگرز کی طرف سے زاہد نے دو دو گول کئے ۔