کے پی فوڈ اتھارٹی کا ملاوٹی دوڈ کیخلاف کارروائی، ڈیرہ میں اٹھارہ سو لیٹر جبکہ ایبٹ آباد میں تیرہ سو لیٹر مضر صحت دودھ ضائع

منگل 5 جون 2018 19:40

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2018ء) خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی نے ملاوٹی دودھ کیخلاف ایکشن لیتے ہوئے ڈیرہ اسماعیل خان میں دودھ سپلائی کرنے والی ٹینکرز کی چیکنگ کے دوران 1800 سو لیٹر مضر صحت دودھ کو ضائع کردیا۔ ترجمان کے پی فوڈ اتھارٹی عطااللہ خان کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر اشتیاق احمد نے سحری کے بعد ناکہ بندی کے دوران لائیوسٹاک ڈیپارٹمنٹ کے توسط سے تین دودھ کنٹینرز کی چیکنگ کی ۔

(جاری ہے)

چیکنگ کے دوران دو کنٹینرز کا فیٹ لیول مجوزہ لیول سے کم نکلا جبکہ پانی کی ملاوٹ تیس سے چالیس فیصد رہی ۔ نتائج کی روشنی میں دونوں کنٹینرز میں موجود اٹھارہ سو مضر صحت دودھ کو ضائع کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق ایبٹ آباد میں بھی انٹری پوائنٹس پر چیکنگ کے دوران دوسرے اضلاع سے سپلائی کی جانی والی دودھ کی چیکنگ ہوئی ۔ تجزیے کے بعد تمام دودھ کو مضر صحت پایا گیا اور دودھ کو ضائع کیا کردیا گیا۔ ضائع کئے گئے دودھ کی مقدار تیرہ سو لیٹر سے زیادہ تھی۔