Live Updates

عمران خان کو ریحام خان کی کتاب سے بے نقاب ہونے کا ڈر ہے ،عائشہ گلالئی

عمران کو کون نہیں جانتا وہ اپنے کردار کی وجہ سے عالمی سطح پر جانے پہچانے جاتے ہیں،پاکستانی خواتین ریحام خان کی مدد کریں، میڈیا سے گفتگو

منگل 5 جون 2018 19:40

عمران خان کو ریحام خان کی کتاب سے بے نقاب ہونے کا ڈر ہے ،عائشہ گلالئی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2018ء) تحریک انصاف گلالئی کی سربراہ عائشہ گلالئی نے کہا ہے کہ کہ عمران خان کو ریحام خان کی کتاب سے بے نقاب ہونے کا ڈر ہے ،انہیں کون نہیں جانتا وہ اپنے کردار کی وجہ سے عالمی سطح پر جانے پہچانے جاتے ہیں،پاکستانی خواتین ریحام خان کی مدد کریں۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف گلالئی کی سربراہ عائشہ گلالئی نے کہا کہ عمران خان کو کون نہیں جانتا ،وہ اپنے کردار کی وجہ سے عالمی سطح پر جانے پہچانے جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان اخلاقی زوال کا شکار شخص ہے، وہ ریحام خان کیخلاف مافیا کو سپانسر کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کو ریحام خان کی کتاب سے بے نقاب ہونے کا ڈر ہے ۔انہوں نے کہا کہ عمران 62،63 پر بھی پورے نہیں اترتے،ان کا کردار بھی درست نہیں اور وہ حکومت نہیں چلا سکتے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی خواتین ریحام خان کی مدد کریں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات