پشاورمیںخواجہ سراوں نے الیکشن پرتحفظات کا اظہارکردیا

کاغذات نامزدگی فارم میں خواجہ سراوں کے لیے خانہ نہ ہونے کی وجہ سے ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ

منگل جون 19:40

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 جون2018ء) پشاورمیںخواجہ سراوں نے الیکشن پرتحفظات کا اظہارکردیاہے،کاغذات نامزدگی فارم میں خواجہ سراوں کے لیے خانہ نہ ہونے کی وجہ سے ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیاگیا۔

(جاری ہے)

پشاور میں الیکشن کے لیے کاغذات جمع کرنے کے لیے آنے والے خواجہ سراوں نے الیکشن میں خواجہ سراوں کا خانہ نہ ہونے سے تحفظات کا اظہار کر لیا ہیں خواجہ سرا ایسوسی ایشن کے صدر فرزانہ نے کہا کہ الیکشن کمیشن فارم میں خانہ نہ ہونے کا نوٹس لے انھوں نے کہا خواجہ سراوں کے لیے نامزدگی فارم میں خانہ نہ ہونے پر مایوسی ہوئی انصاف کے لیے ہائیکورٹ سے رجوع کرینگے۔