ملک بھر کی طرح پشاور میں بھی الیکشن دوہزار اٹھارہ کے لئے کاغذات وصول اور جمع کرنے کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری

منگل جون 19:42

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 جون2018ء) ملک بھر کی طرح پشاور میں بھی الیکشن دوہزار اٹھارہ کے لئے کاغذات وصول اور جمع کرنے کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری ہیں۔۔پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے دیگر اضلاع میں کاغذات جمع اور وصول کرنے کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری ہیں صوبہ بھر میں خواتین،مخصوص اور اقلیتوں کی نشستوں کے لئے کاغذات متعلقہ ریٹرننگ افیسرزکے پاس جمع کرائیں جائیں گے ۔

(جاری ہے)

الیکشن میں حصہ لینے والے افراد دفتری اوقات کار صبح آٹھ بجے سے سہ پہر چار بجے تک کاغذات جمع اور وصول کروا سکتے ہیں امیدواروں کی جانب سے وصول کئے گئے کاغذات نامزدگیاں متعلقہ ریٹرننگ افسران کے دفاتر میں آٹھ جون تک جمع کروائیں جائیں گے۔امیدواروں کی ابتدائی فہرست آٹھ جون کو آویزاں کی جائے گی ۔کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال چودہ جون تک کی جائیگی ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کیخلاف اپیلیں انیس جون تک دائرکی جاسکیں گی ستائیس جون کو امیدواروں کی فہرست دوبارہ جاری کی جائیگی۔