محمد اعظم خا ن کو وزارت داخلہ ، وزارت کیڈ، وزارت نارکوٹکس اور وزارت بین المذاہب ہم آہنگی کا قلمدان سونپ دیا گیا

منگل جون 19:42

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 جون2018ء) محمد اعظم خا ن کو وزارت داخلہ ، وزارت کیڈ، وزارت نارکوٹکس اور وزارت بین المذاہب ہم آہنگی کا قلمدان دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے وزارت خزانہ، منصوبہ بندی و ترقی، خیبر پختونخوا ، ڈسٹڑکٹ مینجمنٹ گروپ، چیئرمین پاکستان ٹوبیکو بورڈ پشاور،،وفاقی سیکرٹری وزارت پٹرولیم و قدرتی وسائل اسلام آباد، وفاقی سیکرٹری مذہبی امور ،چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کے طورپر فرائض سرانجام دیئے۔

وہ الائیڈ بینک آف پاکستان کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں شامل رہے۔ انہوں نے صدر سینئر ایلومنی ایسوسی ایشن اسلامیہ کالج پشاور،، چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹر سنٹر فار ایکسیلینس فاررورل ڈویلپمن-ٹ، ڈائریکٹر عمرا ن خان فائونڈیشن، ممبر نیشنل اوور سائیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کونسل اور چیئرمین سپریم کورٹ فلڈ کمیشن انکوائری کے طورپر بھی کام کرتے رہے۔