خواجہ سرا عام انتخابات میں حصہ لینے سے محروم، کاغذات نامزدگی میں ہمارا خانہ ہی نہیں تو ہم کیسے الیکشن میں حصہ لے سکتے ہیں،ہم اس محرومی کیخلاف عدالت سے رجوع کریں گے،صدر خواجہ سرا ایسوسی ایشن فرزانہ

منگل جون 19:42

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 جون2018ء) انتخابات کیلئے جاری کاغذات نامزدگی میں خواجہ سراں کا خانہ شامل نہ ہوسکا جس کے باعث خواجہ سرا انتخابات میں حصہ لینے سے محروم ہوگئے،،پشاور میں خواجہ سرا ایسوسی ایشن کے رہنما انتخابی عمل میں حصہ لینے کیلئے ریٹرننگ آفیسر کے دفتر آئے تو انہیں معلوم ہوا کہ کاغذات نامزدگی میں مرد و خواتین کی طرح ان کا خانہ ہی نہیں۔

(جاری ہے)

خواجہ سرا ایسوسی ایشن کی صدر فرزانہ نے کہا کہ جب کاغذات نامزدگی میں ہمارا خانہ ہی نہیں تو وہ کیسے الیکشن میں حصہ لے سکتے ہیں، اس کے علاوہ ووٹر لسٹوں میں بھی ان کے نام شامل نہیں۔ انہوں نے کہاکہ کاغذات نامزدگی کے لیے جو فیس مقرر کی گئی ہے وہ بھی کافی زیادہ ہے ہمیں الیکشن کے حق سے محروم رکھا گیا ہے، ہمیں نظرانداز کیا گیا ہے جس سے بڑی مایوسی ہوئی، ہم اس محرومی کے خلاف ہم عدالت سے رجوع کریں گے۔