سوات وائلڈ لائف ڈویژن کے زیر اہتمام ما حولیات کا عالمی دن منایا گیا ،خصوصی تقریب کا انعقاد

منگل 5 جون 2018 19:45

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 جون2018ء) سوات وائلڈ لائف ڈویژن کے زیر اہتمام ما حولیات کا عالمی دن منایا گیا اس سلسلے میں گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ جہانزیب کالج میں تقریب کا اہتمام کیا گیاجس میں کالج کے طلباء و اساتذہ، پروفیسرز اور محکمہ ماحولیات و جنگلی حیات کے عملے کے علاوہ عمائدین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس موقع پر مقررین اور محققین نے ماحول، جنگلات اور جنگلی حیات کے تحفظ پر تفصیل سے روشنی ڈالی اور طلبہ و طالبات کو آگاہی دیتے ہوئے ان سے کہا کہ وہ محکمہ ماحولیات و جنگلی حیات کے شانہ بشانہ جنگلی حیات اور حیاتیاتی تنوع کے تحفظ کیلئے اپنا فعال کردار ادا کریں تقریب کے دوران طلباء وطالبات کے ما بین پینٹنگز اور پو سٹر ز کا شاندار مقابلہ بھی ہوا جس میں طلباء و طالبات نے ماحول اور اس پر اثر انداز ہونے والے عوامل کو بڑے خوبصورت انداز سے پیش کیا اور اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا بھر پور استعمال کرتے ہوئے انہیں اجاگر کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پرتقریب کے مہمان خصوصی جہانزیب کالج کے پرنسپل پر و فیسر سراج احمد، زوالوجی ڈیپارٹمنٹ کے چیئرمین پروفیسر نذیر احمداور ڈو یژنل فارسٹ آفیسر وائلڈ لائف سوات عبدالغفور نے ماحول و جنگلی حیات کی اہمیت اور اسے بہتر بنانے میں طلباء کے کردار پر روشنی ڈالی انہوں نے پلا سٹک کے بیدریغ استعمال سے ماحولیات کو پہنچنے والے نقصانات سے بھی شرکاء کو اگاہ کیاجو اس سال کا خصوصی موضوع بھی ہے تقریب کے آخر میںمقابلہ جتنے والے شرکاء میں انعامات تقسیم کئے گئے اور آگاہی واک کا اہتمام بھی کیا گیا جس میں شرکاء نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر ماحول اور جنگلی حیات کی بقاء اور تحفظ سے متعلق نعرے درج تھے۔

متعلقہ عنوان :