تخت بھائی ، بد کرداری کے الزام میں بھائی نے اپنی بہن اور تین بچوں کی ماں کو موت کے گھاٹ اتار دیا

منگل جون 19:45

تخت بھائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 جون2018ء) تخت بھائی کے شہری علاقہ نیو کامران کلے میں بد کرداری کے الزام میں بھائی نے اپنی شادی شدہ بہن اور تین بچوں کی ماں مریم کو گولی مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا ۔اطلا عات کے مطابق شہری علا قہ نیو کا مران کلی میں عبدالسلام نے فائرنگ کر کے بد چھلنی کے الزام میں اپنے شادی شدہ بہن تین بچوں کی ماں مریم عمر37سال کو موت کے گھاٹ اتار دیا ۔

(جاری ہے)

سا ڑو شاہ پو لیس نے مقتولہ کی والدہ تا ج پری کی رپورٹ پر اپنا بیٹا عبدا لسلام ولد سید قدم سکنہ سا زودین کلے اور اپنا داماد رحمان الدین ولد محمد رحمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔ پو لیس تھانہ سا ڑو شاہ کے ایس ایچ او سعادت خان اوراے ایس آئی عبدالجبار خان صافی نے فوری طور پر کا رروائی کر کے ایف آئی آر میں نامزد دو نوں ملزمانوں کو آلہ قتل گرفتار کر کے مقامی عدالت میں پیش کر دیئے ۔