فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا نارتھ کے زیر اہتمام پشاور کے قلعہ بالا حصار میں افطار ڈنر کا اہتمام

آئی جی فرنٹیئر کور نارتھ سمیت سیاسی و سماجی رہنمائوں کی کثیر تعداد میں شرکت

منگل 5 جون 2018 19:45

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 جون2018ء) فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا ( نارتھ ) کے زیر اہتمام پشاور کے قلعہ بالا حصار میں ماہ رمضان کے مناسبت سے افطار ڈنر کا اہتمام ہو جس میں انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور نارتھ میجر جنرل محمد وسیم اشرف ہلا ل امتیاز (ملٹری ) سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف طبقہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی شرکاء نے خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کیخلاف ایف سی نارتھ کے کوششوں اور بیش بہا قیمتی قربانیوں کو سراہا اور فوج اور عوام کے درمیان باہمی محبت کے رشتے کا اعادہ کرتے ہوئے اپنے قیمتی جذبات کا اظہار کیا ،جبکہ ملک اور قوم کے لیے ایف سی اور فوج کی قربانیوں اور عوام اور ملک سے بے انتہا محبت کو بھی سراہا ۔

متعلقہ عنوان :