پرامن شفاف انتخابات کو یقینی بنانے کیلئے الیکشن کمیشن کو پوری سپورٹ دیں گے،اعظم خان

عام حالات میں فوج کو بلانا نہیں چاہوں گا ،اگر ضروری ہوا تو بلائینگے نہیں تو احتراز کرینگے ، نگران وزیر داخلہ

منگل جون 19:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 جون2018ء) نگران وفاقی وزیر داخلہ اعظم خان نے کہا ہے کہ پرامن شفاف انتخابات کو یقینی بنانے کیلئے الیکشن کمیشن کو پوری سپورٹ دیں گے،عام حالات میں فوج کو بلانا نہیں چاہوں گا ،اگر ضروری ہوا تو بلائینگے نہیں تو احتراز کرینگے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی سے گفتگو کرتے ہوئے نگران وفاقی وزیر داخلہ اعظم خان نے کہا کہ پرامن انتخابات کرانا ہماری ذمہ داری ہے، ہم پرامن انتخابات کو یقینی بنائیں گے اور شفاف انتخابات کو یقینی بنانے کے لیے الیکشن کمیشن کو پوری سپورٹ دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پرامن انتخابات کیلئے وزارت داخلہ کے اداروں کو استعمال کریں گے، وفاقی وصوبائی حکومتوں کے ادارے پرامن انتخابات کراسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عام حالات میں فوج کو خواہ مخواہ نہیں بلانا چاہوں گا ، قانون میں گنجائش موجود ہے لیکن وہ انتہائی صورتحال کیلئے ہے، اگر ضروری ہوا تو بلالیں گے نہ ہوا تو احتراز کریں گے۔انہوں نے کہا کہ مجھے فون پر بتایا گیا کہ نگران وزیر بنایا جارہا ہے، مجھے نہیں پتہ تھا کہ وزیر بنوں گا۔