ملک دشمن قوتیں پاکستان کو سیاسی عدم استحکام کاشکارکرکے انتخابات کاالتواء چاہتی ہیں‘میاں مقصود احمد

سیکولراور لادین افراد سے نجات کے لیے باکردار لوگوں کوآگے لاناہوگا ‘امیرجماعت اسلامی پنجاب کامنصورہ میں اجلاس سے خطاب

منگل جون 19:55

ملک دشمن قوتیں پاکستان کو سیاسی عدم استحکام کاشکارکرکے انتخابات کاالتواء ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 جون2018ء) متحدہ مجلس عمل پنجاب کے صدر اور امیرجماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمدنے کہاہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل آصف غفورکی جانب سے ملک میں بروقت انتخابات کروانے کے لیے تعاون کااعلان خوش آئند ہے ہم اس کاخیر مقدم کرتے ہیں۔تمام اداروں کااپنی حدود میں رہ کرکام کرنے سے ہی ملک آگے بڑھ سکے گا،موجودہ حالات میں انتشار اور افراتفری کی فضاملک وقوم کے لیے کسی صورت بہتر نہیں ہوسکتی،2018انتخابات کا سال ہے،تمام سیاسی جماعتوں سمیت عوام کی خواہش ہے کہ یہ اہم مرحلہ خوش اسلوبی سے سرانجام پائے،ملک دشمن قوتیں پاکستان کو سیاسی عدم استحکام کاشکارکرکے انتخابات کاالتواء چاہتی ہیں،ان کاراستہ روکنا ہوگا۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روزمنصورہ میں اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پاکستان نازک دور سے گزررہا ہے۔ملکی تعمیر وترقی میں تمام افراد اور اداروں کو اپنا مثبت کردار اداکرناہوگا۔عوام نے جمہوری تسلسل کے لیے بڑی قربانیاں دی ہیں۔جو لوگ ملک میں غیر جمہوری قوتوں کے لیے راہ ہموار کرناچاہتے ہیں وہ ملک وقوم کے خیر خواہ نہیں۔

ہمیں دانشمندانہ فیصلے کرنے ہوں گا۔ سابق حکمرانوں نے اپنے اقتدار کے لیے پاکستان کی عزت،وقار،سلامتی اور بقا سب کچھ دائو پر لگادیا۔انہوں نے کہاکہ ملک میں95فیصد نوجوان پاکستان میں اسلامی شرعی نظام کانفاذ چاہتے ہیں۔اس لیے وہ متحدہ مجلس عمل کوہی نجات دہندہ سمجھتے ہیں۔انشاء اللہ2018کے عام انتخابات میں ایم ایم اے ایک بڑی قوت بن کر ابھرے گی اور پورے ملک میں بھرپور کامیابی حاصل کرے گی۔

لادینی قوتوں سے نجات کے لیے قوم کو اسلام پسند اور محب وطن لوگوں کو آگے لانا ہوگا۔انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ(ن)کی حکومت نے اپنے پانچ سالہ دورحکومت میں عوام کوکسی قسم کاکوئی ریلیف فراہم نہیں کیا۔۔لوڈشیڈنگ سمیت تمام گھمبیر مسائل جوں کے توں ہیں۔20کروڑ عوام کاکوئی پرسان حال نہیں۔۔رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں لوڈشیڈنگ کے ستائے عوام شدیداذیت کاشکار ہیں۔

میاں مقصوداحمد نے مزیدکہاکہ سابق حکمرانوں کے تمام پروجیکٹس پر شفافیت کے حوالے سے بڑاسوالیہ نشان لگ چکا ہے۔من پسند افراکونوازنے کے لیے اہم اداروں میں تعیناتیاں کرنے سے میرٹ کاقتل عام ہوا۔اقرباپروری اورموروثیت ملکی جڑوں کودیمک کی طرح چاٹ رہی ہیں۔عام انتخابات میںظالم،کرپٹ اورٹیکس چوروں کومستردکرکے اللہ اور اس کے رسولؐ کے حقیقی نام لیوائوں کو برسراقتدار لایاجائے۔