نیب نے بد عنوان عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لانے ،شکایت کی جانچ پڑتا ل سے احتساب عدالتوں میں ریفرنس دائر کرنے کیلئے 10 ماہ کا عرصہ مقرر کردیا

منگل 5 جون 2018 19:56

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2018ء) نیب نے بد عنوان عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لانے کیلئے شکایت کی جانچ پڑتا ل سے متعلقہ احتساب عدالتوں میں بد عنوانی کا ریفرنس دائر کرنے کیلئے 10 ماہ کا عرصہ مقرر کردیا ہے۔ نیب ترجمان کے مطابق قومی احتساب بیورو(نیب) آپریشنل طریقہ کار کے تحت شکایت وصول کرنے کے بعد 2ماہ میں شکایت کی جانچ پڑتال کرتا ہے جس میں شکایت کنندہ کو حلف نامہ اور اپنی شکایت جمع کرانے کی ہدایت کی جاتی ہے۔

شکایت کی جانچ پڑتال کے بعد انکوائری کی منظوری دی جاتی ہے جو 4 ماہ میں مکمل کی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

انکوائری کے بعد نیب انویسٹی گیشن کی منظوری دیتا ہے جو کہ 4ماہ میں مکمل کی جاتی ہے ۔ چیئرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال کی قیادت میں نیب واحد ادارہ ہے جس نے بد عنوان عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لانے کے لئے شکایت کی جانچ پڑتال سے لے کر متعلقہ احتساب عدالتوں میں بد عنوانی کا ریفرنس دائر کرنے کے لئے 10 ماہ کا عرصہ مقرر کیا ہے ۔ واضح رہے کہ نیب نے اب جھوٹی شکایات درج کرانے والے شکایت کنندہ کے خلاف بھی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ اس سے وقت اور رقم کا ضیاع ہوتا ہے تاہم نیب بلاامتیا احتساب کے لئے ٹھوس شواہد پر مبنی حقیقی درخواستوں کا خیر مقدم کرتا ہے۔

متعلقہ عنوان :